پی ایس او نے بجلی گھروں کو سپلائی کیلئے17 ارب روپے مانگ لیے

فرنس آئل فراہمی جاری رکھنے کیلیے فنڈز آج دینے کامطالبہ، پی ایس اوکے واجبات ڈھائی کھرب تک پہنچ گئے، ذرائع وزارت خزانہ


Khususi Reporter January 24, 2013
فرنس آئل فراہمی جاری رکھنے کیلیے فنڈز آج دینے کامطالبہ، پی ایس اوکے واجبات ڈھائی کھرب تک پہنچ گئے، ذرائع وزارت خزانہ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بجلی گھروں کو فرنس آئل کی سپلائی جاری رکھنے کیلیے جمعرات تک 17 ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ کی مد میں پی ایس او کے بقایات جات بڑھ رہے ہیں جس سے پی ایس او کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور پی ایس او کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی پیداوار کیلیے بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی کی مد میں پی ایس او کے ایک کھرب روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنا ہیں۔



اس کے علاوہ دیگر اداروں نے بھی پی ایس او کے ڈیڑھ کھرب روپے کے لگ بھگ مالیت کے واجبات ادا کرنا ہیں اس لحاظ سے پی ایس او نے اسٹیک ہولڈروں سے ڈھائی کھرب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنا ہیں جن کی عدم فراہمی کے باعث پی ایس او کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس مالی دشواری کی وجہ سے پی ایس او نے فوری طور پر 17 ارب روپے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں