ننھے آہل کی ماموں سلمان کو مکا رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے گانے پر آہل انہیں مکے مار رہا ہے


ویب ڈیسک May 27, 2017
ننھے آہل نے ماموں سلمان کو زوردار مکا دے مارا

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی بچوں سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ننھے بھانجے آہل سے بھی بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان کے شوہر ایوشمان شرما نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بے پناہ وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آہل کو ان کے چھوٹے ماموں سہیل خان نے اٹھا رکھا ہے اور سلمان خان ان کے سامنے کھڑے فلم سلطان کا گانا ''اوپر اللہ نیچے دھرتی، بیچ میں تیرا جنوں'' گارہے ہیں، گانا سنتے ہی آہل نے ماموں سے ہی سیکھی باکسنگ کا ہنر آزماتے ہوئے سلمان کے منہ پر مکے برسانے شروع کردئیے۔

سلمان اور آہل کی محبت بھری لڑائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے اور اب تک اسے 70 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی پوری فیملی دو ماہ قبل 30مارچ کو آہل کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فلم کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر مالدیپ پہنچے تھے جہاں انہوں نے خوب دھوم دھام سے اپنے بھانجے کی سالگرہ منائی تھی۔

مقبول خبریں