ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کو خراج تحسین

ویب ڈیسک  اتوار 11 جون 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لندن: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو سری لنکا کے خلاف 250واں میچ کھیلنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سپر اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور نامور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا 250 واں میچ کھیلنا پاکستان اور کرکٹ سے ان کے عزم کا اظہار کرتا ہے، میں نے ہمیشہ انہیں پاکستان کی نمائندگی اور کرکٹ کھیلنے کے لیے جذبہ سے بھرپور دیکھا، یہ لمحہ نہ صرف میرے بلکہ شعیب ملک کے اہل خانہ سمیت ہم سب کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے، اب تک جوبھی کامیابیاں شعیب نے حاصل کیں ہیں مجھے ان پر فخر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شعیب ملک نے اپنی سنچری ثانیہ مرزا کےنام کردی

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہونے کے ناطے ہم دونوں کافی وقت الگ گزارتے ہیں لیکن موبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہتے ہیں اور ابھی جیسے ہی وقت ملا تو بھارت جانے کے بجائے میں یہاں میچ دیکھنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خود کرکٹ سے محبت ہے میچز دیکھنا پسند کرتی ہوں، چمپئینز ٹرافی کے بھی کچھ میچز دیکھے ہیں بالخصوص پاکستان اور جنوبی افریقا کا  میچ دیکھا تھا جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی جب کہ کل پاکستان اور سری لنکا کا میچ  بھی دیکھوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ثانیہ مرزا  کے گھر خوشیوں کے ڈھول بجنے لگے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔