سرفراز نے 1 ہی اوور میں غیر معمولی کیچ لینے کے بعد دوسرا ڈراپ کردیا

سرفراز نے اچانک درست سمت میں ہاتھ ڈالے اور بال اچک لی۔


Sports Desk June 13, 2017
سرفراز نے اچانک درست سمت میں ہاتھ ڈالے اور بال اچک لی۔ فوٹو : فائل

سرفراز احمد نے ایک ہی اوور میں غیر معمولی کیچ لینے کے بعد دوسرا ڈراپ کردیا۔

محمد عامر کی گیند نیروشن ڈکویلا کے بیٹ کا اندرونی کنارہ لیتی ہوئی آئی، وکٹ کیپر بائیں جانب مڑ رہے تھے، انھوں نے اچانک درست سمت میں ہاتھ ڈالے اور بال اچک لی، اسی اوور کی پانچویں گیند پر نئے بیٹسمین گونارتنے کے بیٹ کو چھونے والی گیند سرفراز احمد کے دائیں جانب آئی لیکن کہنی میدان سے ٹکرانے کے سبب گلوز سے پھسل گئی، ان کو خود بھی کیچ کا یقین نہیں تھا، ٹی وی امپائر نے چیک کیا تو گیند زمین سے ٹکراگئی تھی۔

مقبول خبریں