ملکی حالات نے فنکاروں کو بھی مفلوج کرکے رکھ دیا ثمینہ پیرزادہ

سیاست میں آنا میرا خواب تھا مگر پاکستانی سیاست کو دیکھ کر میں نے اپنے فیصلے کو تبدیل کردیا ہے، ثمینہ پیر زادہ


Showbiz Reporter January 31, 2013
الیکشن کے بعد فیصلہ کروں گی کہ آیندہ کا کیا ارادہ ہے، ثمینہ پیر زادہ۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات نے جہاں عام عوام کا جینا مشکل کیا ہے وہاں فنکاروں کو بھی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔

آیندہ ملکی الیکشن میں عوام اپنی قسمت کا فیصلہ دیکھ بھال کرکریں ۔ انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کہا کہ سیاست میں آنا میرا خواب تھا مگر پاکستانی سیاست کو دیکھ کر میں نے اپنے فیصلے کو تبدیل کردیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اگر اس میں تبدیلی رونما نہ ہوئی تو عوام بہت مشکلات کا شکار ہوجائیں گے ۔

ثمینہ پیرزادہ نے بتایا کہ ابھی وہ اداکاری تک ہی محدود ہیں جیسے ہی پاکستان کے الیکشن ہونگے تو فیصلہ کریں گی کہ آیندہ کا کیا ارادہ ہے۔ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ اس وقت ہمارا کام کرنا مشکل ہوگیا ہے جو لوگ ہندوستان کی مثالیں دیکر ہمارا ان سے مقابلہ کرتے ہیں انھیں شرم آنی چاہیے۔کیونکہ وہاں فنکاروں کی بہت قدر ہے اور ہندوستانی گورنمنٹ اپنی شوبزانڈسٹری کو بہت سپورٹ کرتی ہے شاید یہ ہی وجہ ہے کہ ہندوستانی فنکار اپنے شعبے میں بے مثال کام کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں جس طرح امن اور سکون سے کام کرنے کے مواقع انھیں حاصل ہیں پاکستانی فنکاروں کو میسر ہوجائیں تو ہم اس سے زیادہ بہتر کام کرسکیں گے۔

مقبول خبریں