حسن علی نے مورگن کو آؤٹ کرکے والد کی خواہش پوری کردی

میچ کے دوران پیسر نے اپنا وعدہ پورا کیا تو کافی پُرجوش دکھائی دے رہے تھے۔


Sports Desk June 15, 2017
میچ کے دوران پیسر نے اپنا وعدہ پورا کیا تو کافی پُرجوش دکھائی دے رہے تھے۔ فوٹو : اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں حسن علی نے ای ین مورگن کو آؤٹ کر کے والد کی خواہش پوری کردی۔

پیسر کے والد نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ انھوں نے ٹیلی فون پر اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ انگلینڈ کے کپتان کو میدان بدر کرو تو بڑی خوشی ہوگی، حسن علی نے عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ایسا کردکھائیں گے، میچ کے دوران پیسر نے اپنا وعدہ پورا کیا تو کافی پُرجوش دکھائی دے رہے تھے۔

دوسری جانب ان کے اہل خانہ نے بھی مورگن کی وکٹ پر جوش وجذبے کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں