اسلام آباد سے بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایف آئی اے نے جدہ اور دبئی سے آنے والے دو مسافروں کو بھی گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک June 17, 2017
مسافر حلیم گل نے ہیروئن ہینڈ بیگ میں چھپا رکھی تھی، اے این ایف۔ فوٹو: فائل

QUETTA/ KARACHI: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلام آ باد سے جدہ جانے والے مسافر حلیم گل کے سامان سے اعلیٰ کوالٹی کی سوا کلو ہیروئن برآمد کر لی جو اس نے ہینڈ بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف نے سوات سے تعلق رکھنے والے ملزم حلیم گل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے سعودی عرب اور دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والے 2 مسافروں کو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا، دونوں مسافروں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھے۔ جدہ سے آنے والا مسافر معراج الدین اپردیر پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دبئی سے آنے والا سافر محمد کاشف ایف آئی اے کراچی کو مطلوب تھا، مسافر محمد کاشف کو گرفتاری کے بعد پی آئی اے کی پرواز 309 کے ذریعے کراچی بجھوا دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں