اسلام آباد میں موسلادھار بارش سپریم کورٹ کی چھت ٹپکنے لگی

وکلا دلائل دیتے ہوئے رک گئے۔


Numainda Express June 20, 2017
وکلا دلائل دیتے ہوئے رک گئے۔ فوٹو : آئی این پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے دوران سپریم کورٹ کی چھت ٹپکنے لگی۔

گزشتہ روز موسلادھار بارش کے دوران سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی۔ میڈیا ڈائس اور وکلا کیلیے مختص ڈیسک پر پانی گرنے لگا تو وہاں سے ساؤنڈ سسٹم اورکرسیاں ہٹا دی گئیں۔ اس دوران وکلا دلائل دیتے ہوئے رک گئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا ان پر بھی بارش کا پانی گر رہا ہے تو وکیل نے جواب دیا کہ ان پر پانی نہیں گرا لیکن ڈسٹرب ضرور ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں