نازنخرے اٹھانے والے کوساتھی بناؤں گیہما قریشی

حقیقی زندگی میں بھی بہت بڑی ڈرامے بازہوں، نہیں چاہتی کہ کوئی مجھ پر قہقہے لگائے۔


INP February 03, 2013
کسی سے دوستی کی تو اپنے کام پرتوجہ نہیں دے سکوں گی، ہما قریشی۔ فوٹو : فائل

معروف بھارتی تھیٹراداکارہ اورماڈل ہما قریشی نے کہا ہے کہ میں ایسے شخص کوساتھی بناؤں گی جو میرے نازنخرے اورمیرے ڈراموں کوبرداشت کرسکے۔

دہلی میں تھیٹر سے کام کا آغاز کرنے والی ہما قریشی نے بالی ووڈ فلموں میں بھی کام شروع کردیا ہے۔اپنے تازہ انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے انڈسٹری میں سے کسی کوساتھی بنانے کے بارے میں نہیں سوچا،ساتھ کام کرنے والوں میں سے کسی سے دوستی کی تو اپنے کام پرتوجہ نہیں دے سکوں گی اورمیں نہیں چاہتی ہوں کہ ایسا ہو۔



ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقیقی زندگی میں بھی میں بہت بڑی ڈرامے بازہوں، نہیں چاہتی کہ کوئی مجھ پر قہقہے لگائے۔ان سے سوال پوچھا گیا کہ اس فیلڈ میں آنے کے حوالے سے والدین کو کیسے منایا جس پرہما قریشی کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں ضدی لڑکی ہوں لیکن سچ یہ ہے کہ میں ایک آل راؤنڈ بھی ہوں اورمیرے والد کو ہمیشہ اس بات پر فخر رہا ہے۔

مقبول خبریں