آئے روز کے جھنجھٹ سے تنگ کرینہ کا سیف کے خاندان سے الگ رہنے کا فیصلہ

شوبز ڈیسک  اتوار 3 فروری 2013
تنگ آگئی ہوں سیف کو ساتھ لےکر بھاگ جاؤں گی، کرینہ کی سسرال کو دھمکی۔ فوٹو : فائل

تنگ آگئی ہوں سیف کو ساتھ لےکر بھاگ جاؤں گی، کرینہ کی سسرال کو دھمکی۔ فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ کے ادا کارہ سیف علی خان کی بیوی اور چنچل ادا کارہ کرینہ کپور نے ایک بار پھر گھر سے بھاگ جانے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔

بالی ووڈ ذرایع کا کہنا ہے کرینہ جو شادی کے بعد کرینہ کپور خان ہو گئی ہیں۔ آئے روز میڈیا میں اڑتی افواہوں سے پریشان ہو گئی ہیں۔ شادی تو ہو گئی تاہم سکون اب بھی نہیں۔ کرینہ کو غصہ اس بات کا ہے کہ گھر کے اندر کی خبریں باہر کیسے جاتی ہیں، گھر کا بھیدی کون ہے جو لنکا ڈھا رہا ہے۔ آخر اس بات سے تنگ آ کر انھوں نے اپنے گھر والوں کو دھمکی دے دی کہ وہ گھر سے بھاگ جائیں گی تاہم وہ اکیلے نہیں شوہر سیف کے ساتھ بھاگ جائیں گے ۔

ادھر کرینہ کی نند سوہا علی خان نے کہا کہ اب سیف علی خان کی ازدواجی زندگی بھی بہت خوشگوار ہے اور بھابی کرینہ کی تو میں پہلے سے ہی مداح تھی اب ان کی مزید پرستار ہوں۔بالی وڈ اسٹار اکیس ستمبر انیس سو اسی کو بھارت میں پیدا ہوئیں۔ وہ اب تک چھ فلم فیئر ایوارڈز جیتنے کے ساتھ ساتھ فلموں میں بے شمار کردار ادا کرچکی ہیں۔ فلمی خاندان میں پیدا ہونے والی اداکارہ کے والد کا نام رندھیر کپور ، والدہ کا نام ببیتا اور بہن کا نام کرشمہ کپور ہے۔ خوبرو اداکارہ نے فلمی کرئیر کا آغاز دوہزار میں فلم ریفوجی سے کیا۔

انھوں نے ابتدائی دور میں ہی فلمی کامیابیاں سمیٹنی شروع کردیں اور دوہزار ایک میں ان کی فلم اشوکا اور کبھی خوشی کبھی غم فلم فیئر ایوارڈ کے نامزد ہوئیں۔ انھوں نے ایک ہی قسم کے کردار اداکرنے سے اجتناب کیا اور دوہزار چار میں فلم چمیلی میں سیکس ورکر کا رول کیا جو ان کے کرئیر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ اس کے بعد دوہزار چار ہی میں ان کی فلم دیو اور دوہزار چھ میں ان کی فلم اومکارہ کو بہت کامیابی ملی۔ کرینہ کو دوہزار سات میں فلم جب وی میٹ میں بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دوہزار نو میں ان کی فلم تھری ایڈٹس ہٹ فلم ثابت ہوئی جس نے بالی وڈ میں بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ انھوں نے بہت جلد ہندی سینما میں اپنی دھاک بٹھا دی ۔ ان کو بھارتی میڈیا میں ایک آئوٹ سپوکن اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انھوں نے اسٹیج پر پرفارم کرنے کے علاوہ ایک ریٹیل چین کے ساتھ مل کر ملبوسات بھی متعارف کراوائے ہیں۔اداکارہ کو عرف عام میں بیبو کے نام سے جانا جاتا ہے ۔وہ راج کپور کی پوتی ہیں۔کرینہ باپ کی طرف سے پنجابی جب کہ ماں کی طرف سے سندھی ہیں۔

کرینہ کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا ۔ان کے شوق کے باوجود ان کے والد ان کے فلموں میں آنے کے خلاف تھے کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ عورت کو گھر گرہستی ہی کرنا چاہیے۔ اسی وجہ سے اس کے والدین میں علیحدگی ہوگئی اور اس کی ماں کو اس کو پالنے کے لیے مختلف جابز کرنا پڑیں۔ کافی عرصہ علیحدہ رہنے کے بعد اس کے والدین میں آخر کار دوہزار سات میں صلح ہوگئی ۔کرینہ کپور نے اسکولنگ ممبئی میں کی ۔ کرینہ کے مطابق وہ ایک اچھی اسٹوڈنٹ تھی اوراکثر ایوارڈز لیا کرتی تھی۔ ویلہرام سے گریجوایشن کے بعد اداکارہ نے دو سال کامرس کی تعلیم حاصل کی۔ وہ تعلیم کے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا بھی گئیں۔ لاء کی تعلیم کے بعد ان میں مطالعہ کا شوق بڑھ گیا اور بعد میں وہ اداکاری کے شعبے میں آگئیں۔

انھوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی۔ ہدایتکار راکیش روشن نے دوہزار میں کرینہ کو اپنے بیٹے ہریتک روشن کے ساتھ فلم کہو نا پیار ہے میں لیا تاہم پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکا ۔ تاہم بعد میں اداکارہ ابھیشک بچن کے ساتھ فلم ریفوجی میں جلوہ گر ہوئیں۔ فلم میں ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا۔

ریفوجی کو وہ کامیابی تو نہ مل سکی تاہم کرینہ کو ناقدین کی طرف سے ستائش ضرور ملی۔ اور اداکارہ کو بیسٹ ڈیبو اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے بعد پھر ان کی فلمی زندگی کا سفر شروع ہوگیاجو آج تک جاری ہے۔ دوہزار سات میں ان کی شاہد کپور کے ساتھ فلم جب وی میٹ کو بہت زیادہ کامیابی ملی جس میں انھوں نے ایک سکھ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔ کرینہ کو اس فلم پر اسکرین ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ سمیت بہت سے ایوارڈ ملے۔ اداکارہ کی فلم کبھی خوشی کبھی غم،جب وی میٹ اور تھری ایڈٹس کو بہت زیادہ کامیابی ملی۔ انھوں نے اپنی اداکاری پر بھارت کے تقریبا تمام بڑے ایوارڈ جیتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔