بھارتی بولر جسپریت بمرا کی ’ نوبال ‘ پاکستانی ٹریفک پولیس نے بھی استفادہ کرلیا

اب پاکستانی شہر فیصل آباد کی پولیس نے بھی اس تصویر کو اپنی مہم میں شامل کرلیا۔


Sports Desk June 26, 2017
اب پاکستانی شہر فیصل آباد کی پولیس نے بھی اس تصویر کو اپنی مہم میں شامل کرلیا۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی پیسر جسپریت بمرا کی پاکستانی اوپنر فخر زمان کو ' نوبال ' تماشہ بنی ہوئی ہے۔

راجستھان میں بھارتی ٹریفک پولیس نے ان کی تصویر کو ٹریفک سگنل قوانین کی آگاہی مہم کا حصہ بنایا تو بولر نے اس پر برہمی کا اظہار کیا لیکن اب پاکستانی شہر فیصل آباد کی پولیس نے بھی اس تصویر کو اپنی مہم میں شامل کرلیا، یہ تصویر اب بمرا کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بھی '' سبق '' کا کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد پولیس نے تصویر کے نیچے درج عبارت میں لکھا ہے کہ '' لائن کراس نہ کریں، آپ نہیں جانتے یہ مہنگی پڑسکتی ہے''۔

 

مقبول خبریں