فکسنگ کے الزام پر فٹبال ریفری پر حملہ

میزبان شائقین غصے میں آگئے اور انھوں نے بوتلوں ودیگر چیزوں سے ریفری پر حملہ کر دیا


Sports Desk July 05, 2017
میزبان شائقین غصے میں آگئے اور انھوں نے بوتلوں ودیگر چیزوں سے ریفری پر حملہ کر دیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: چین کے ایک سیکنڈ ڈویژن میچ میں فکسنگ کا الزام سامنے آگیا، ملکی فٹبال ایسوسی ایشن نے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بوئیڈنگ رونگڈا کو اس میچ میں 2-1 کی سبقت حاصل تھی تاہم آخری لمحات میں ریفری نے مہمان سائیڈ ووہان ژیل کو متنازع طور پر پنالٹی دے دی جس پر گول سے میچ برابر ہوگیا، اس پر میزبان شائقین غصے میں آگئے اور انھوں نے بوتلوں ودیگر چیزوں سے ریفری پر حملہ کر دیا، انھیں سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی حفاظت میں گرائونڈ سے نکالا۔

مقبول خبریں