زمبابوین کرکٹر ریان برل کو سری لنکا میں مچھلی کھانا مہنگا پڑ گیا

ریال برل بیماری کی وجہ سے سری لنکا سے تیسرا ون ڈے بھی نہیں کھیل پائے


Sports Desk July 07, 2017
ریال برل بیماری کی وجہ سے سری لنکا سے تیسرا ون ڈے بھی نہیں کھیل پائے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: زمبابوین کرکٹر ریان برل سری لنکا میں مچھلی کھاکر اسپتال پہنچ گئے۔

ایک مخصوص قسم کی مچھلی کھانے سے ہونے والی الرجی کے باعث ان کی حالت خراب ہونے لگی، جس پر انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پر علاج کے بعد انھیں ڈسچارج بھی کردیا گیا۔ اس دوران وہ ٹویٹر پر اسپتال کی انتظامیہ اور اسٹاف کا بہتر دیکھ بھال پر شکریہ ادا کرنا نہیں بھولے۔

واضح رہے کہ وہ بیماری کی وجہ سے سری لنکا سے تیسرا ون ڈے بھی نہیں کھیل پائے جس میں ان کی ٹیم 300 پلس رنز بنانے کے باوجود ہار گئی۔

مقبول خبریں