جن کی اوقات ایک ’’اقامہ‘‘ تھی وہ 33بار وزیراعظم بن گئے طاہر القادری

پاناما کیس میں فیصلہ مرضی کے برعکس آنے پر حکمراں توڑ پھوڑکروا سکتے ہیں


Numainda Express July 27, 2017
فوٹو : فائل

قائد پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ جن کی اوقات فقط ایک عدد اقامہ تھی وہ 3,3 بار وزیراعظم بن گئے، نظام نہ بدلا تو کونسلر سطح کے لوگ ملکی دولت اور وقار سے کھیلتے رہیںگے۔

بدھ کو لاہور میں عوامی تحریک یوتھ ونگ، ویمن لیگ، ایم ایس ایم کے مرکزی رہنمائوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاناما کیس میں فیصلہ مرضی کے برعکس آنے پر حکمراں توڑ پھوڑکروا سکتے ہیں۔ ماڈل ٹائون میں قتل وغارت گری کے بعد شریف برادران کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ظفر حجازی کو عبرتناک سزا دے کردیگر کیلیے مثال بنایا جائے۔

مقبول خبریں