آدھی اپوزیشن میرے ساتھ ہے جس میں ہمت ہے حکومت گرا کر دکھائے پرویز خٹک

میری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے، کرپشن کے الزامات لگانے والے ثبوت لائیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا


Numainda Express August 05, 2017
کرومائیٹ کی لیز کے ساتھ دور تک کوئی واسطہ ہے نہ کسی کزن کو اس کا ٹھیکہ دیا، وزیر اعلیٰ پختونخوا کا جلسے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آخری سال جاری ہے، یہ لوگ کچھ بھی کر لیں ہماری حکومت نہیں گرا سکتے۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں جب ہماری حکومت قائم ہوئی تو جے یوآئی سمیت سب نے کہا تھا کہ 3 ماہ میں حکومت گرا دیں گے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 4 سال گزر گئے اور اب آخری سال جاری ہے، یہ لوگ کچھ بھی کر لیں ہماری حکومت نہیں گرا سکتے۔ ان میں وہ طاقت ہی نہیں ہے، ہمارے ساتھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے آدھے سے زیادہ ممبران میرے ساتھ ہیں، ان کی حمایت مجھے حاصل ہے، وہ حلقہ پی کے 16 کے علاقے مرہٹی بانڈہ میں اے این پی کے ویلج ناظم سرزمین خان کی اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت جبکہ ڈاگئی میں مجاہد خان نائب ناظم ملک عالمزیب خان کی جانب سے دیے گئے استقبالی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ میری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے جوکرپشن کے الزامات لگاتے ہیں وہ شواہد سامنے لائیں، زبانی کلامی الزامات سے بات نہیں بنے گی، انھوں نے کہا کہ کرومائیٹ کی لیزکے حوالے سے مجھ پر الزام لگا رہے ہیں یہ سب کو پتہ ہے کہ یہ لیز کب اور کون سی حکومت میں دی گئی۔ میرا اس کرومائیٹ کی لیز کے ساتھ دور تک کوئی واسطہ نہیں اور نہ میں نے کسی کزن کو اس کا ٹھیکہ دیا ہے، میں پہلے بھی کرایے کے گھر میں تھا اور اقتدار کے ختم ہوتے ہی واپس کرایے کے گھر میں جاؤں گا، میرے بیٹے دوسرے صوبوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مصری بانڈہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور مڈل اسکول مرہٹی بانڈہ اور ڈاگئی کو ہائی کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

مقبول خبریں