ایچ ای سی کوواجبات اداکیے جائیںسینیٹ قائمہ کمیٹی

وزارت خزانہ نے فنڈ سے 24ارب روپے کاٹ لیے،وائس چانسلرزکی کمیٹی کو بریفنگ


Online February 12, 2013
ایڈیشنل سیکریٹری قائمہ کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے،انکوائری کیلیے ذیلی کمیٹی قائم فوٹو: فائل

LOS ANGELES: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کو یونیورسٹیوں کے اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کے 5ارب 91 کروڑ روپے فوری طو رپر ادا کئے جائیں۔ کمیٹی کا اجلاس پیرکو چیئرمین عبدالنبی بنگش کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے بتایا کہ انھیں تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کے 5ارب 91کروڑروپے ادانہیں کیے گئے اوروزارت خزانہ نے فنڈ سے 24ارب روپے کاٹ لیے ہیںجس پر قائمہ کمیٹی نے وزارت خزانہ پربرہمی کا اظہار کیا جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ عبدالرئوف خان نے قائمہ کمیٹی کو اس بابت مطمئن نہ کر سکے۔کمیٹی نے اس معاملے کی انکوائری کیلیے چار رکنی ذیلی کمیٹی بھی قائم کردی۔

مقبول خبریں