تمام طبقوں کے احتساب کیلیے یکساں قانون ضروری ہے ارکان سینیٹ

 ججزاورجرنیلوں پربھی دفعہ62،63 لاگو کی جائے،سراج الحق


Numaindgan Express August 10, 2017
کوئی دھرنوں کے سہولت کاروں کوطلب کرکے دکھائے،مشاہداللہ،ریلی مایوس کن،اعتزاز،اپوزیشن پرکپکپی طاری ہے،زاہد حامد فوٹو: فائل

PESHAWAR: ایوان بالا میں اپوزیشن جماعتوں نے سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور میڈیاسمیت ہر طبقے کے احتساب کے لیے یکساں قانون بنانے کامطالبہ کردیا،چیئرمین رضاربانی کی زیر صدارت اجلاس شروع ہواتونومنتخب سینیٹر آغاز شاہ زیب درانی سے حلف لیاگیا۔

اراکین سینیٹ نے ڈیسک بجاکر انکاخیرمقدم کیاجس کے بعدانھوں نے رول آف ممبر پر دستخط کیے۔جبکہ آصف کرمانی ریلی میں شریک ہونے کے باعث حلف اٹھانے کے لیے اجلاس میں نہ آ سکے۔سینیٹر فرحت اللہ بابر،اعظم سواتی،مشاہدحسین،تاج حیدر،الیاس بلور،سیف اللہ مگسی،خالدہ پروین،نجم الحسن،سعید الحسن مندوخیل،ہدایت اللہ،گیان چند،محسن عزیز،شبلی فراز،شاہی سید،سجاد حسین طوری،شیری رحمن،سلیم مانڈی والا،کامل علی آغا،روبینہ خالد، حاجی مومن خان،مختار دھامرہ،روبینہ عرفان،نعمان وزیر خٹک،ثمینہ عابد،جان کنیتھ ویلیمز،داؤد اچکزئی،سحرکامران ،فتح محمد حسنی اور یوسف بادینی کی جانب سے پیش کردہ تحریک پر بحث کے دوران اراکین سینیٹ نے واضح کیاججوںاور جرنیلوںکو احتساب سے ماورا رکھاگیاتو کرپشن کیخلاف اقدامات محض ڈھونگ ہونگے،شیری رحمن نے کہاکہ حکومت اب مشکل میںآئی ہے تو اسے پارلیمنٹ یاد آئی۔

حافظ حمداللہ نے کہاکہ پاناما کے نام پر صرف ایک شخص کااحتساب ہورہا ہے جبکہ باقیوں کو بچانے کی کوشش ہورہی ہے ۔الیاس بلور نے کہاکہ پارلیمنٹ کو طاقت ور کرنے کی ضرورت ہے اعظم سواتی نے کہاکہ حکومت پاناما پیپرز میں شامل افراد کوقانون کے کٹہرے میں لائے ۔سعودمجید نے کہاکہ آف شور کمپنی رکھناجرم نہیں ہے ۔جاوید عباسی نے کہاکہ کرپشن کے نام پر جمہوری حکومتوں کاخاتمہ کیاجاتاہے سندھ اور کے پی کے کے حکمران احتساب کمیشن کی راہ میں رکاوٹیںڈال رہے ہیں محسن عزیز نے کہاکہ کرپشن میں اضافہ کے ذمے دار ادارے ہیں۔سراج الحق نے کہاکہ آئین کی دفہ باسٹھ تریسٹھ کو ختم کرنے کی بجائے اسکادائرہ وسیع کیاجائے اور اس دائرے میں ججز اور جرنیلوں کو بھی لایا جائے۔تنویر الحق تھانوی نے کہاکہ احتساب سب کاہوناچاہیے،سحر کامران نے کہاکہ ستر سال گزرگئے ہم آج تک احتساب کانظام نہیں بنا سکے ہیں،فرحت اللہ بابر نے کہاکہ کوئی مقدس گائے نہیں سیکڑوں ایکڑ زمین بانٹنابھی کرپشن ہے ۔ تاج حیدر نے کہاکہ ملک کو کرپشن نے کھوکھلاکردیاہے،سعید مندوخیل نے کہاکہ 62-63 پر پورااترنابہت مشکل ہے،رضاربانی نے کہاہے کہ احتساب سے کوئی بالاتر اور کوئی مقدس گائے نہیں،سب کاایک جیسااحتساب ہوناچاہیے۔اعتزازاحسن نے کہاکہ ن لیگ کی ریلی مایوس کن ہے ۔

اسلام آباد میں صرف 280 گاڑیاں جمع کی جاسکی ۔عبدالقیوم نے واضح کیاہے کہ آئین شکنی کی سیاسی و قانونی معاونت بھی کرپشن ہے،آئین توڑنے کو جواز بخشنے والوں نے بھی ٹھیک نہیں کیا۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاکہ جلوس دیکھ کر اپوزیشن پر کپکپی طاری ہوگئی۔تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے راجا ظفرالحق نے کہاکہ نوازشریف کی ریلی کے حوالے سے اپوزیشن نے منفی کرداراداکیاکبھی کہابندے کم ہیں،کبھی کہازبردستی لارہے ہیں ملک کو ملکر آگے لے جانیکی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ کوئی دھرنوں کے سہولت کاروں کو طلب کر کے دکھائے، اجلاس میں چیئرمین متعددسینیٹرزکی جانب سے موبائل پرمسلسل پیغامات آنے اورگھنٹیاں بجنے پر برہم ہوگئے اور کہاکہ تمام ارکان کو وارننگ دیتاہوں کہ وہ اپنی حدودکراس نہ کریںاورموبائل فون کو سائلنٹ پر لگالیں ورنہ سخت ایکشن لوںگا۔

مقبول خبریں