کرپٹ اور قاتل ’’انقلاب‘‘ کا لفظ منہ سے نکالتے اچھے نہیں لگتے، طاہر القادری

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2017
ریاستی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کرنیوالے نااہل شخص نے اداروں کو تباہ و برباد کیا،سربراہ پاکستان عوامی تحریک . فوٹو :فائل

ریاستی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کرنیوالے نااہل شخص نے اداروں کو تباہ و برباد کیا،سربراہ پاکستان عوامی تحریک . فوٹو :فائل

 لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور قاتل ’’انقلاب‘‘ کا لفظ منہ سے نکالتے اچھے نہیں لگتے۔

ماڈل ٹاؤن میں آزادی کنونشن سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سلطنت شریفیہ میں دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے، پارلیمنٹ سے لے کر عدلیہ اور جی ٹی روڈ پر جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے گئے جب کہ کرپٹ اور قاتل ’’انقلاب‘‘ کا لفظ منہ سے نکالتے اچھے نہیں نکالتے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے نااہل شخص نے اداروں کو تباہ و برباد کیا اور آئین بدلنے والے 35 سال آئین کی ہر شق کو اپنے مفاد کیلئے بلڈوز کرتے رہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نااہلی کا متفقہ فیصلہ یوم آزادی پر ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے اور اب قائد اعظمؒ کے پاکستان کو بدعنوان عناصر کی باقیات سے نجات دلانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 بے گناہوں کا قصاص ہر صورت میں لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔