دہشت گردی نے ملک کی معیشت تباہ کردیثروت اعجاز

پائیدار جمہوریت کیلیے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے،سربراہ سنی تحریک


Staff Reporter February 16, 2013
پائیدار جمہوریت کیلیے شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے،سربراہ سنی تحریک۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی ایسی وجوہات ہیں جس سے ملک کی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے۔

عوام ایسی چابی کی تلاش میں ہیں جس سے ملک میں قیام امن اور ملک کو استحکام حاصل ہو حکمرانوں کی منفی پالیسیوں اور مصلحت پسندی نے ایک طرف تو گیس ، بجلی، پانی کے بحران کے تحفے دیے تو دوسری جانب آمرانہ دور کی پالیسی کو جاری رکھا گیاجس کی وجہ سے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ ، بے روزگاری کے عذاب سے ملک وقوم کو گذرنا پڑرہا ہے،عوام آج ان مسائل سے نجات کے لیے ایسی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ حکومتی ایوانوں تک ایماندار ملک و قوم سے محبت رکھنے اور ملک کو بھنور سے نکالنے کا عزم رکھنے والی قیادت پہنچ سکے۔

4

ان خیالات کا انھوں نے مرکز اہلسنّت پر گلبہار اور نارتھ ناظم آباد سے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک میں پائیدار جمہوریت دیکھنا چاہتے ہیں اور پائیدار جمہوریت کے لیے ضروری ہے کہ شفاف انتخابات کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے،کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ ،قاتلوں کی عدم گرفتاری اور شہریوں کی جان ومال کا عدم تحفظ آمرانہ عمل ہے، جمہوری حکومت تو عوام کو جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ان کے حقوق کے حصول کو ممکن بناتی ہے مگر افسوس کہ حکمرانوں کی منفی پالیسیوں کی وجہ سے جمہوری قدروں کو نقصان پہنچا ہے۔

مقبول خبریں