دودھ فروش سے لوٹ مار کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

گرفتار ملزم محمد علی سعود آباد جبکہ ملزم عدیل لاسی گوٹھ کا رہائشی ہے اور دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں۔


Staff Reporter February 18, 2013
ایس ایچ او تھانہ ماڈل کالونی مصری خان کرائی نے کہا کہ گرفتار ملزم محمد علی سعود آباد جبکہ ملزم عدیل لاسی گوٹھ کا رہائشی ہے اور دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں۔ فوٹو: فائل

ماڈل کالونی پولیس نے دودھ فروش سے لوٹ مار کرنے والے2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی پولیس نے کاظم آباد میں دودھ فروخت کرنے والے شخص سے لوٹ مار کرنے والے 2ملزمان 32 سالہ محمد علی ولد محمد یامین اور32 سالہ عدیل اور محمد سلطان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چھینی ہوئی نقد رقم ، دودھ فروش کا موبائل فون ، دیگر لوٹا ہوا سامان اور 2ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ماڈل کالونی مصری خان کرائی نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد علی سعود آباد جبکہ ملزم عدیل لاسی گوٹھ کا رہائشی ہے اور دونوں ملزمان عادی مجرم ہیں۔

مقبول خبریں