عامر کی ورلڈ الیون سے سیریز کے چند میچز میں شرکت مشکوک

ممکنہ طور پروہ چند میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، سرفراز احمد


Sports Desk September 06, 2017
ممکنہ طور پروہ چند میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، سرفراز احمد۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر محمد عامر کی ورلڈالیون سے سیریز کے چند میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بتایاکہ عامر کے گھر بیٹی کی پیدائش متوقع ہے، ممکنہ طور پروہ چند میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اسی لیے اسکواڈ میں 2 فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر رکھے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا، سرفراز احمد پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر قیادت کریں گے۔

 

مقبول خبریں