دونوں ہاتھوں سے بولنگکینگروزحیران

اپنے کیریئر میں دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والا بولر پہلی بار دیکھا ہے،اسٹوئنس


Sports Desk September 14, 2017
فوٹو: فائل

بھارتی بورڈ پریذیڈینٹ الیون کے اسپنر اشکے کارنیوار نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرکے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو حیران کردیا۔

انھوں نے وارم اپ میچ میں اپنی پہلی گیند لیفٹ ہینڈر ٹریوس ہیڈ کو رائٹ آرم سے کی جس پر سنگل بنا، پھر جب اسٹرائیک پر رائٹ ہینڈڈ مارکوس اسٹوئنس آئے تو امپائرز نے آسٹریلوی ٹیم کو بتایا کہ اشکے اب بائیں ہاتھ سے بولنگ کریں گے۔

میچ کے دوران اشکے نے اپنے تمام 6 اوورز میں اسی طرح دونوں ہاتھوں سے بولنگ کی، بعد ازاں اسٹوئنس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کسی بھی لیول کی کرکٹ میں دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والا بولر پہلی بار دیکھا ہے۔

مقبول خبریں