جنوبی افریقی کرکٹر کو خاتون کے ساتھ مسلسل زیادتی پر 18 برس قید

انھیں ایک خاتون کا 10 برس کے دوران 150 مرتبہ ریپ کرنے اور تشدد کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔


Sports Desk September 15, 2017
انھیں ایک خاتون کا 10 برس کے دوران 150 مرتبہ ریپ کرنے اور تشدد کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقہ کے ایک سابق فرسٹ کلاس کرکٹر یون ٹالجارڈ کو انگلینڈ میں ایک خاتون کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی پر 18 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

1993 سے 1999 کے دوران فرسٹ کلاس کرکٹ میں بورڈر کی نمائندگی کرنے والے رائٹ آرم پیسر انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے، انھیں ایک خاتون کا 10 برس کے دوران 150 مرتبہ ریپ کرنے اور تشدد کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔

ٹالجارڈ نے خاتون کی جانب سے عائد الزامات کو جھوٹ قرار دیا جبکہ ان کے دوست فیصلے پر نظر ثانی کیلیے آن لائن مہم شروع کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں