آرمی چیف اور ارکان پارلیمنٹ کا ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا عزم

ویب ڈیسک  پير 18 ستمبر 2017
ارکان پارلیمنٹ کو بہتر ہوتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

ارکان پارلیمنٹ کو بہتر ہوتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ارکان پارلیمنٹ نے مشترکہ ذمہ داری اور کوششوں سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے ارکان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ کو بہتر ہوتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمیٹیوں کے ارکان کو سرحد کی صورتحال اور امن کے قیام میں پاک فوج کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کر رہے تھے جنہوں نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔