بینک آف چائنا کو پاکستان میں کاروبار کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک  پير 18 ستمبر 2017
بینک آف چائنا کو مئی 2017 میں بینکاری لائسنس جاری کیا گیا تھا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

بینک آف چائنا کو مئی 2017 میں بینکاری لائسنس جاری کیا گیا تھا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آف چائنا کو پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بینک آف چائنا سی پیک منصوبوں کی سرمایہ کاری کے لیے اسپیشلائزڈ بینکاری خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے، بینک آف چائنا کے پاکستان میں آپریشنز شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک آف چائنا کا کاروبار دنیا کے 50 ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور یہ سرمائے کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا اور مجموعی اثاثوں کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑا بینک ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک آف چائنا نے اہم ضوابط اور آپریشنل تقاضوں کو پورا کر دیا جس کے بعد اسے اپنا آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بینک آف چائنا کو مئی 2017 میں بینکاری لائسنس جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بینک آف چائنا پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے والا دوسرا چینی بینک ہو گا، اس سے قبل کمرشل بینک آف چائنا 2011 سے پاکستان میں کاروبار کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔