شاہ رخ جتوئی کے خلاف متعددعینی گواہ موجودسزایقینی ہے

چالان عدالت سے واپس لے کر3دن بعدپیش کرنے کافیصلہ اعلی سطح پرکیاگیا،ذرائع


Staff Reporter February 23, 2013
چالان عدالت سے واپس لے کر3دن بعدپیش کرنے کافیصلہ اعلی سطح پرکیاگیا،ذرائع فوٹو: فائل

ڈی ایس پی اورنگزیب کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف متعددعینی گواہ موجودہیں۔

عدالت میں جرم ثابت ہونا تقریباً یقینی ہے،اس لیے ملزم شاہ رخ جتوئی کے اہل خانہ کی کوشش ہے کہ مقدمے کواس رخ پر لے جایاجائے کہ مدعی ہمت ہارجائے اورعدالت سے باہرکسی سمجھوتے پرراضی ہو جائے تاہم میڈیااورسول سوسائٹی کے دبائوکے باعث تاحال ایساممکن نہیں ہوسکا۔تازہ ترین کوشش چالان پیش کرنے کے مرحلے پرسامنے آئی جب اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرعبدالمعروف نے منگل19فروری کو پولیس کے پیش کردہ چالان کاجا ئزہ لینے کیلیے ایک روزکی مہلت طلب کی تھی،ذرائع کے مطابق یہ کوشش چالان میں تبدیلی کیلیے تھی تاکہ میڈیا کی نظروں سے چھپ کرمقدمے کے چالان سے دہشتگردی کی دفعات واپس لی جاسکیں۔

اس لیے عدالت میں ایک روزکی مہلت طلب کرنے کے باوجود3روزبعد خاموشی سے چالان پیش کیاگیا،ذرائع کے مطابق چالان عدالت سے واپس لے کر3دن بعدپیش کرنے کافیصلہ اعلی سطح پرکیاگیااورنچلی سطح کے افسران کوسامنے رکھ کرآلہ کارکے طورپراستعمال کیا گیا۔میڈیانے جب بھی اعلی افسران سے اس مقدمے کے چالان کے بارے میں استفسارکیاتوان کی جانب سے لاعلمی کا اظہارکیاگیا اورجب متعلقہ عدالت سے تعلق رکھنے والے سرکاری وکلاسے رابطہ کیاجاتاتووہ کچھ بتانے سے قاصرہوتے تاہم جمعے کوعدالت نے چالان منظورکرکے یہ تمام کوششیں ناکام بنادیں۔

مقبول خبریں