جی بی میں انکم ٹیکس قانون کے نفاذکاریفرنس بھجوایاجائیگا

گلگت بلتستان کونسل کی طرف سے گلگت بلتستان میں یہ ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا جائے، ایف بی آر


Khususi Reporter August 05, 2012
انکم ٹیکس گلگت بلتستان حکومت خود نافذ اور خود ہی اکٹھا کرے گی،دستاویز فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس قانون نافذ کرنے اور ٹیکس وصول کرنے کا اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کو دینے کی تجویز دیدی ہے تاہم گلگت بلتستان نے یہ تجویز ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔ اس ضمن میں ''ایکسپریس''کو دستیاب دستاویز کے مطابق گلگت بلتستان حکومت ریونیو بڑھانے کیلیے گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس قانون نافذ کرنا چاہتی ہے

لیکن ایف بی آر اسکی مخالفت کررہا ہے اور ایف بی آرکا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کی طرف سے گلگت بلتستان میں یہ ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا جائے جبکہ گلگت بلتستان کونسل کی طرف سے ایف بی آر پر واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلستان کونسل کے پاس گلگت بلتستان میں ٹیکس اکھٹے کرنے اور انکم ٹیکس نافذ کرنے کا اختیارات ایف بی آر کوتفویض کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جب گلگت بلتستان کی طرف سے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ قائم کرنے کی تجویز دی گئی تھی

اس وقت بھی ایف بی آر نے یہی موقف اپنایا تھا اور اس وقت بھی لا ڈویژن نے ایف بی آر کے موقف اور تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے اس بارے میں گلگت بلتستان کی طرف سے باضابطہ طور پر ریفرنس بھجوایا جائیگا جس میں گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس قانون نافذ کرنے کی درخواست کی جائے گی اور یہ انکم ٹیکس گلگت بلتستان حکومت خود نافذ کرے گی اور خود ہی اکٹھا کرے گی۔

مقبول خبریں