کرکٹ آسٹریلیا اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھے گا

کرکٹ آسٹریلیا اسٹیون اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھے گا


Sports Desk October 12, 2017
کرکٹ آسٹریلیا اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھے گا فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کرکٹ آسٹریلیا اسٹیون اسمتھ کو بدستور تینوں فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھے گا۔

اگرچہ اسمتھ گزشتہ 8 ٹوئنٹی 20 میچز نہیں کھیل پائے ہیں جبکہ 5 میں سے صرف 2غیرملکی ٹورز ہی پورے کیے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا سمجھتا ہے کہ اسمتھ پر قیادت کا بوجھ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کے خلاف ٹوئنٹی 20 سے قبل بھی وہ کندھے کی تکلیف کے باعث وطن واپس لوٹ گئے تھے، ان کی غیرموجودگی میں ڈیوڈ وارنر نے پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے ٹی 20 میںٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکیا۔

مقبول خبریں