متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل کبڈی لیگ ملتوی

انٹرنیشل کبڈی لیگ میں پاکستان، بھارت، کینیڈا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کو حصہ لینا تھا


ویب ڈیسک February 27, 2013
کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ ملنے میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

توقیر صادق کیس بعد کئی پاکستانی کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پہلی انٹرنیشنل کبڈی لیگ ملتوی کر دی گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں 28 فروری سے پہلی انٹرنیشنل کبڈی لیگ کا انعقاد کیا جانا تھا۔ ایونٹ میں پانچ ملکوں پاکستان، بھارت، کینیڈا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کو شرکت کرنا تھا تاہم قومی ٹیم میں شامل چند کھلاڑیوں کو ان کے بلیو پاسپورٹ کی وجہ سے ویزہ جاری نہیں کیا جاسکا جس کے باعث ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اوگرا اسکینڈل کے مرکزی ملزم توقیرصادق بلیو پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ بلیو پاسپورٹ کے حامل پاکستانی افراد کو کئی حوالوں سے خصوصی استثنیٰ حاصل ہوتا ہے جس کی وجہ سے توقیر صادق یو اے ای میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم میڈیا میں ان کے بارے میں شائع اور نشر ہونے والی خبروں کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے حکام نے اپنی ویزا پالیسی مزید سخت کردی ہے ۔

مقبول خبریں