ڈومیسٹک کرکٹ میں رویندرا جڈیجا کی ڈبل سنچری

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں 150 رنز انھوں نے ہفتے کو ہی بنادیے تھے۔


Sports Desk October 16, 2017
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں 150 رنز انھوں نے ہفتے کو ہی بنادیے تھے۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں منتخب نہ ہونے کا غصہ رنجی ٹرافی میں نکال ڈالا۔

رویندرا جڈیجا نے مقبوضہ جموں کشمیر کے خلاف میچ میں سوراشٹرا کی جانب سے ایک اور ڈبل سنچری اسکور کرڈالی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں 150 رنز انھوں نے ہفتے کو ہی بنادیے تھے، اسی روز شام کو سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی ہوم سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان کیاتھا جس میں جڈیجا شامل نہیں تھے، انھیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد سے ون اور ٹوئنٹی 20 میچز میں نہیں کھلایا جارہا ہے۔

 

مقبول خبریں