دھونی اور ان کی بیٹی زیوا میں بیسن کا لڈو کھانے کیلیے لڑائی

دونوں باپ بیٹی کی اس دلچسپی ویڈیو کو شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔


Sports Desk October 16, 2017
دونوں باپ بیٹی کی اس دلچسپی ویڈیو کو شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔ فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی اور ان کی بیٹی زیوا ایک بیسن کے لڈو کیلیے آپس میں لڑ پڑے۔

دھونی نے ایک خوبصورت ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ اور ان کی بیٹی زیوا ایک بیسن کے لڈو کیلیے آپس میں چھینا جھپٹی کررہے ہیں، دھونی لڈو کو منہ کے قریب لے جاتے ہیں تو زیوا بھی اس کو کاٹنے کے لیے منہ آگے بڑھا دیتی ہے، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان لڈو سینڈوچ بن کر رہ جاتا ہے، دونوں باپ بیٹی کی اس دلچسپی ویڈیو کو شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور اس پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

 

مقبول خبریں