سچن ٹنڈولکر کی سوشل میڈیا سے التجا

بیٹے ارجن اور بیٹی سارا کے نام سے چلنے والے جعلی اکائونٹس بند کردیے جائیں، سابق بھارتی بیٹسمین


Sports Desk October 17, 2017
بیٹے ارجن اور بیٹی سارا کے نام سے چلنے والے جعلی اکائونٹس بند کردیے جائیں، سابق بھارتی بیٹسمین۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے تنگ آکر سوشل میڈیا سے اپنے بچوں کیلیے درخواست کر دی۔

سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں سارا اور ارجن کا پیچھا چھوڑ دیں۔ انھوں نے ٹویٹر سے بھی درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے ارجن اور بیٹی سارا کا کوئی بھی اکائونٹ نہیں ہے، ان کے نام سے چلنے والے جعلی اکائونٹس بند کردیے جائیں۔

واضح رہے کہ ان کے بچوں کے حوالے سے کچھ غلط باتیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن پر ٹنڈولکر کافی فکر مند ہیں خاص طور پر یہ افواہ بھی گرم ہے کہ ان کی بیٹی سارا فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے مگر اس کی ٹنڈولکر نے تصدیق نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں