فلم ’پدماوتی‘ ایک بار پھرمشکلات کا شکار

فلم میں شاہد کپور، رنویر سنگھ اوردپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔


ویب ڈیسک October 17, 2017
فلم یکم دسمبرکو سینیما گھروں کی زینت بنے گی: فوٹو: فائل

KABUL: بالی ووڈ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوتی' ایک بار پھرمشکلات کا شکارہوگئی۔

بالی ووڈ کے مایہ نازہدایتکارسنجے لیکا بھنسالی کی فلم 'پدماوتی' کی شوٹنگ کے آغاز سے شروع ہونے والے مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اب ایک بار پھر فلم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ''پدماوتی'' تکمیل کے مراحل میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، کبھی فلم کا سیٹ جلایا گیا تو کبھی سیٹ کی حفاظت پرمامور سیکورٹی اہلکاروں کو زدوکوب کیا گیا اور اب ایک بارپھرفلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا کی شکل جیسی بنائی گئی رنگولی کو تقریباً 100 سے زائد لوگوں نے خراب کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھین: سنجے لیلا کی فلم ''پدماوتی'' کے سیٹ کو آگ لگادی گئی

دپیکا کی شکل کی رنگولی بنانے کے لیے معروف آرٹسٹ کو بلایا گیا جنہوں نے دیوالی کے جشن کے لیے 48 گھنٹے کی محنت سے رنگولی کو باریکی سے بنایا تاہم 100 سے زائد افراد نے پہلے اس رنگولی کے خلاف احتجاج کیا اور کچھ دیربعد آرٹسٹ کی محنت پر پوری طرح پھیردیا۔ جس کی تصویر خود آرٹسٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیں۔

https://twitter.com/KARANK19522136/status/919827228350754816

دوسری جانب بھارت میں راجپوتوں کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ فلم کی اسکریننگ سے قبل وہ فلم کو دیکھیں گے تاکہ فلم کی ہدایتکارنے اگرتاریخی حقائق کو مسخ کیا ہوتو اس میں تبدیلی لائی جاسکے۔

واضح رہے کہ فلم یکم دسمبرکو سینیما گھروں کی زینت بنے گی اورفلم میں اداکارشاہد کپور، رنویر سنگھ اوردپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

مقبول خبریں