پوجا بھٹ اور ان کے شوہر میں علیحدگی کیوں ہوئی

پوجا بھٹ کے شوہر منیش کو شراب نوشی کی بہت عادت تھی جس کے باعث وہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے تھے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک October 17, 2017
پوجا بھٹ کے شوہر منیش کو شراب نوشی کی بہت عادت تھی جس کے باعث وہ ان کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے تھے، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی شادی 10 سال تک رہی لیکن پھر اچانک طلاق ہوگئی تاہم آج تک شاید بہت ہی کم لوگوں کو اس بات کا پتہ ہے کہ اداکارہ کی طلاق کیوں ہوئی۔

بھارتی اداکارہ اور ہدایت کار پوجا بھٹ کا نام ماضی میں بالی وڈ کے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے تاہم فلم 'پاپ' کے بعد پوجا بھٹ نے منیش مکھیجا سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا، دونوں کی شادی 11 سال تک قائم رہی جس کے بعد پوجا بھٹ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اداکارہ اور فلم پروڈیوسر پوجا بھٹ نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی

ایک انٹرویو میں پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی زندگیوں میں بہت فرق تھا اور ہم دونوں جھوٹ کی دنیا میں رہ رہے تھے اور اسی وجہ سے ہم نے علیحدگی کا اعلان کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق منیش مکھیجا پوجا بھٹ کا پہلا پیار تھے اور اسی وجہ سے وہ انہیں شادی کے بعد بھی نہیں بھول سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا بھٹ کے سابقہ شوہر منیش مکھیجا کو شراب نوشی کی بہت عادت تھی جس کے باعث وہ پوجا بھٹ کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے تھے تاہم ایک دن پوجا کے بھائی کو اس بات کے بارے میں علم ہوگیا تھا جس پر راہول بھٹ نے منیش کی پٹائی کردی جس کے بعد منیش مکھیجا نے پوجا بھٹ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

مقبول خبریں