نرگس اور ندا چوہدری میں 9 برس بعد صلح ہوگئی

شوبز رپورٹر  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
اختلافات اورجھگڑے توحقیقی بہن بھائیوں میں بھی ہوجاتے ہیں، مگراتفاق ہے کہ ہمارے اختلافات کوزیادہ وقت گزرگیا، نرگس۔ فوٹو: فائل

اختلافات اورجھگڑے توحقیقی بہن بھائیوں میں بھی ہوجاتے ہیں، مگراتفاق ہے کہ ہمارے اختلافات کوزیادہ وقت گزرگیا، نرگس۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  اداکارہ نرگس اور ندا چوہدری میں 9برس بعد صلح ہوگئی۔

ڈرامے کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری نے گزشتہ روز محفل تھیٹرمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں دونوں اداکاراؤں کی صلح کی خوشی کو بھرپور اندازسے منانے کے لیے محفل تھیٹرمیں جہاں آتشبازی ہوئی، وہیں دونوں کو بگھی میں بٹھا کر تھیٹر لایا گیا، جبکہ ڈھول کی تھاپ پرگھوڑوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پراسٹیج ڈراموں کے کیری پیکرسخی سروربٹ، بلال چوہدری، طاہرنوشاداورہنی شہزادی سمیت دیگرموجود تھے۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نرگس کا کہنا تھا کہ اختلافات اورجھگڑے توحقیقی بہن بھائیوں میں بھی ہوجاتے ہیں، مگراتفاق ہے کہ ہمارے اختلافات کوزیادہ وقت گزرگیا۔ لیکن اب ہم نے تمام رنجشیں بھلا کرآگے قدم بڑھایا ہے۔

دوسری جانب ندا چوہدری نے کہا کہ نرگس میری سینئر ہیں اوران کے ساتھ بہت کام کیا۔ میں ان کی پہلے بھی عزت کرتی تھی اورآج بھی اسی طرح کرتی ہوں۔ ہم دونوںمل کرتھیٹرکی دنیامیں ایسا ڈرامہ پیش کرینگے، جس کولوگ برسوں یاد رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔