بھائی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر ندیم افضل چن نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

آصف علی زرداری نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انھیں ملاقات کیلیے لاہور طلب کرلیا ہے۔


Numainda Express October 21, 2017
آصف علی زرداری نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انھیں ملاقات کیلیے لاہور طلب کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری ندیم افضل چن نے جمعہ کو پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق افضل چن آئندہ چندروز میں تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے تاہم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وہ بدستور پیپلزپارٹی قیادت اورجماعت کے وفادار رہیں گے، استعفیٰ بھائی وسیم چن کے دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے پراخلاقی بنیادوں پر دیا۔

ادھر پیپلز پارٹی کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا چیئرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انھیں ملاقات کیلیے لاہور طلب کرلیا ہے۔

مقبول خبریں