ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکراگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے آج رات 9 بجے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو:فائل

پرواز 16 گھنٹے تاخیر سے آج رات 9 بجے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی، ترجمان پی آئی اے۔ فوٹو:فائل

ٹورنٹو: کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے تیل بھرنے والی گاڑی ٹکراگئی جس کے باعث طیارے کو  نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان قومی فضائی کمپنی مشہود تاجور کے مطابق ٹورنٹوسے لاہور روانگی کے لیے ایئرپورٹ پرطیارے میں تیل بھرنے کے دوران ری فیول گاڑی جہاز کے انجن سے ٹکراگئی۔ گاڑی کی ٹکر سے جہاز کو نقصان پہنچا جسے مرمت کے لیے ہینگر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے باعث پی کے 798 پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور پروازآج رات 9 بجےلاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔ طیارے کے مسافروں کو مقامی ہوٹل میں رہائش فراہم کردی گئی ہے اور زحمت پر ادارہ مسافروں سے معذرت خواہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنٹوایئرپورٹ پرپی آئی اےکوسروس فراہم کرنی والی کمپنی کوواقعے سے آگاہ کرکے  وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔