انسانی شکل والی بلی کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر عجیب وغریب مخلوق کی سائنسی طریقے سے تیار کردہ ویڈیو گردش کررہی ہے۔


ویب ڈیسک October 25, 2017
سوشل میڈیا پر عجیب وغریب مخلوق کی سائنسی ویڈیو گردش کررہی ہے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

ملائیشیا میں انسانی شکل والی بلی کی پیدائش کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔


سوشل میڈیا پر اس عجیب وغریب مخلوق کی سائنسی طریقے سے تیارکردہ جعلی ویڈیوگردش کررہی ہے اور بعض افراد اسے عجوبہ قرار دے کر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔



اینی میٹڈ ویڈیو میں دیکھائی گئی بلی ایک انسانی شکل جیسی ہے جس کے چہرے کے خدوخال بھی انسانی شکل سے ملتے جلتے ہیں۔ انسانی ہاتھ کے بابر اس بلی کے سر پر موجود بال انسانوں سے مطابقت رکھتے ہیں جب کہ ناک اور آنکھیں بھی انسانوں سے ملتی جلتی ہیں ۔



ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنائی گئی اس جعلی عجیب الخلقت بلی کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین بغیر تصدیق کیے اسے شیئرکررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ملائیشیا کی پولیس نے انسانی شکل والی بلی کی پیدائش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل اینی میٹڈ ویڈیو ہے اور یہ اصلی بلی نہیں ہے جب کہ لوگ انسانی شکل والی بلی کی پیدائش کی افواہوں کو حقیقت نہ سمجھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=d_EbjJLmHU8

مقبول خبریں