- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- اسپتال کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والا ملزم گرفتار
- خود کش بمبار کو نشے کے انجکشن لگائے گئے، اہل خانہ
- بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا
- جنگ بندی معاہدہ؛ امریکا رفح پر اسرائیلی حملہ نہ ہونے کی ضمانت دے، حماس
- کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، ٹروڈو کا بھارتیوں کی گرفتاری پر ردعمل
- ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری
- چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب
- احمد شہزاد کا پلیئرز پر سلیکشن کیلئے سوشل میڈیا مہم چلانے کا الزام
- سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے
- شمال سے جنوب! غزہ "مکمل قحط" کا شکار ہے، اقوام متحدہ
- مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم
- پی ایس ایل، 4 پلے آف غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز
- پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع
- راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں خیبر پختونخوا سے برآمد
- پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق
- بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق
- امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد
’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریلیز سے پہلے ہی ’رئیس‘ کا ریکارڈ توڑ دیا
ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے ریلیز سے قبل ہی شاہ رخ خان کی رئیس کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بھارت کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلموں کا مداحوں کو بہت بے صبری سے انتطار ہوتا ہے اور خاص کر ان کی پچھلی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد 51 سالہ اداکار کو خود بھی اپنی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جب کہ گزشتہ روز فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ان کی یہ خواہش بھی پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیوں کہ فلم کے ٹریلر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ کو مات دے دی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹریلر نے مداحوں میں بےچینی پھیلادی ہے اور انہوں نے ایکشن سے بھرپور ٹریلر کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں سراہا، یہی وجہ ہے کہ ٹریلر ریلیز ہونے کے 24 گھنٹوں کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں جب کہ شاہ رخ خان کی ’رئیس‘ کو اتنے ہی وقت میں ایک کروڑ 20 لاکھ ویوز ملے تھے اور یوں فلم کے ٹریلر کی کامیابی نے اس بات کا اشارہ دے دیا ہے کہ وہ ’رئیس‘ کے تمام ریکارڈ کو پارہ پارہ کردے گی۔
واضح رہے ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جس میں ہدایت کاری کے فرائض فلم ’سلطان‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر سر انجام دے ہے ہیں جب کہ کترینہ کیف ایک بار پھر لیڈ رول میں ہی دکھائی دیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔