ڈی ویلیئرزنے 19بالزپرنصف سنچری بنا دی

ان کی عمدہ کاوش کے سبب ٹائٹنز نے یکطرفہ مقابلہ 8 وکٹ سے جیت لیا


Sports Desk November 14, 2017
ان کی عمدہ کاوش کے سبب ٹائٹنز نے یکطرفہ مقابلہ 8 وکٹ سے جیت لیا، فوٹو: فائل

جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابراہم ڈی ویلیئرز نے لائنز کیخلاف 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا دی.

جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ابراہم ڈی ویلیئرز نے لائنز کیخلاف 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا دی، ان کی عمدہ کاوش کے سبب ٹائٹنز نے یکطرفہ مقابلہ 8 وکٹ سے جیت لیا، مورکل نے16 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 41رنز اسکورکیے۔

دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 85 کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی، کوئنٹن ڈی کاک نے 24 گیندوں پر 39رنز بناکر پویلین کی راہ لی، ناکام سائیڈ نے 6 وکٹ پر127رنز جوڑے، بارش کے سبب ڈی ایل میتھڈ پر ٹائٹنز کو 15 اوورزمیں135 کا ہدف ملا تھا جو اس نے2 وکٹ پر 140رنز بنا کرعبورکرلیا ،دوسرے میچ میں ڈولفنز نے کیپ کوبراز کو 15رنزسے ہرادیا، فاتح ٹیم کے اوپنر سیرل ایروی نے ایونٹ کی پہلی سنچری بنائی۔

مقبول خبریں