میں روبوٹ نہیں جلد کاٹ کر دیکھ لیں خون نکلے گا کوہلی کا صحافی کو جواب

یہ خبریں گردش میں رہیں کہ ویرات کوہلی نے بورڈ سے آرام دینے کی درخواست کی ہے


Sports Desk November 16, 2017
بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش میں رہیں کہ ویرات کوہلی نے بورڈ سے آرام دینے کی درخواست کی ہے؛ فوٹوفائل

ویرات کوہلی آرام اور انوشکا شرما کے ساتھ فوری طور پر شادی کی افواہوں سے تنگ آ گئے۔

سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک بار پھر ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے بورڈ سے کہا ہے کہ مجھے آرام دیا جائے، جواب میں بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر مجھے آرام کی ضرورت ہے، کیوں نہ ہو جب ضرورت محسوس کروں بورڈ سے درخواست کر سکتا ہوں۔

ویرات نے کہا میں کوئی روبوٹ نہیں ہوں، میری جلد کاٹ کر دیکھ لیں خون نکلے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش میں رہیں کہ ویرات کوہلی نے بورڈ سے آرام دینے کی درخواست کی ہے اور وہ اس دوران اداکارہ انوشکا شرما سے بیاہ رچا نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں