پاکستان کا بھارت سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی خریدنے کا فیصلہ

ماہرین کی ایک ٹیم بات چیت کیلیے جلدبھارت کادورہ کرے گی،عہدیداروزارت خارجہ


May 25, 2013
ماہرین کی ایک ٹیم بات چیت کیلیے جلدبھارت کادورہ کرے گی،عہدیداروزارت خارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی خریدنے کافیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ پاکستان کے ایک اعلی عہدیدارنے بتایاکہ حکومت نے بھارت سے بجلی خریداری کاحتمی فیصلہ کرلیا ہے اوراس سلسلے میںپاکستانی ماہرین کی ایک ٹیم جلدبھارت کادورہ کرے گی جوترسیلی لائنوں سمیت اس سے متعلق دیگر امور پر بھارتی حکام سے تفصیلی بات چیت کرے گی۔



عہدیدار نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرنے پررضامندی ظاہرکردی گئی ہے اس سے قبل بھارت نے 600 میگاواٹ بجلی فروخت کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مقبول خبریں