شرپسند قانون کی گرفت سے بچنے نہ پائیں چوہدری نثار کی ڈی جی رینجرز سندھ کو ہدایت

کراچی میں تمام میڈیاہاؤسزکی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک August 23, 2016
کراچی میں تمام میڈیاہاؤسزکی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیر داخلہ کی ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے نہ بچ پائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے فون پر رابطہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کراچی میں حالات پُرامن رکھنے پر رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مجموعی امن وامان کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: قائدایم کیوایم کی تقریر؛ نثار کا برطانوی حکام سے رابطہ

چوہدری نثار نے میجر جنرل بلال اکبر کو ہدایت کی کہ کراچی میں تمام میڈیاہاؤسزکی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، اس کے لئے پولیس کےساتھ ساتھ رینجرز کی معاونت بھی شامل ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے نابچ پائے اور کوئی کسی پرامن شہری کو ہراساں نہ کرسکے۔

مقبول خبریں