- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
ماورا حسین کی وکالت کی ڈگری پر سوالات کھڑے ہوگئے
کراچی: اداکارہ ماورا حسین نے چند روز قبل وکالت کی ڈگری حاصل کرلینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب سوشل میڈیا پر اسی ڈگری کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کردیے گئے ہیں۔
اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں وکالت کا امتحان 85 فیصد نمبروں سے پاس کیا ہے اوراتنے شاندار نمبرز حاصل کرنے پر وہ بے حد خوش ہیں۔ ماورا کی بہن اداکارہ عروہ حسین نےان کی کامیابی پرخوش ہوتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی کہ ایڈووکیٹ ماورا حسین نے اصول قوانین میں 67 اور اسلامی قوانین کے مضمون میں 85 فیصد نمبرز حاصل کیے ہیں انہیں اپنی بہن پر فخر ہے۔
https://twitter.com/VJURWA/status/1028979320272953344
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین نے وکالت کا امتحان پاس کرلیا
تاہم جہاں عروہ اپنی بہن کے وکالت کا امتحان پاس کرنے پر خوش ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین یقین ہی نہیں کرپارہے کہ ماورا حسین وکیل بن گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ماورا حسین کے 85 فیصد نمبروں کے ساتھ وکالت کا امتحان پاس کرنے پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ انیقا مجاہد نامی صارف نے لکھا ’’ماورا کتنے پیسے دے کر وکیل بنیں؟‘‘ ایک اور صارف نے انیقا مجاہد کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا’’ ہاں کیونکہ ڈگری پیسوں سے خریدی جاسکتی ہے‘‘۔
https://twitter.com/aniqa_mujahid/status/1028993690503733250
ایک اورصارف نے لکھا ’’اسےکیا پتہ اسلامی قوانین کیاہوتا ہے‘‘، ایک اور صارف نے لکھا’’ ماورا پاکستان کے چیف جسٹس کانام تک نہیں جانتیں‘‘۔ سیم مروت نامی صارف نے لکھا ’’یہ پڑھتی کب تھی؟ یہ تو ڈرامے کرتی ہے۔‘‘
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔