کرینہ کپور بھی ’’دبنگ 3‘‘ کا حصہ بن گئیں

ویب ڈیسک  اتوار 3 فروری 2019
کرینہ کپور ’’دبنگ2‘‘کا حصہ بھی رہ چکی ہیں فوٹوفائل

کرینہ کپور ’’دبنگ2‘‘کا حصہ بھی رہ چکی ہیں فوٹوفائل

ممبئی:  نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سلمان خان کی سپر ہٹ سیریز ’’دبنگ3‘‘ کا حصہ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ سیریز کی دوسری فلم’’دبنگ2‘‘میں اسپیشل نمبر کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں دبنگ سیریز کے پروڈیوسر ارباز خان سے سیریز کی تیسری فلم’’دبنگ 3‘‘کا حصہ بننے کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کی دوسری فلم کی طرح کرینہ تیسری فلم میں بھی اسپیشل آئٹم نمبر پر رقص کریں گی۔ جب کہ اس گانے کی کوریوگرافی نامور کوریوگرافر پربھو دیوا کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کپور ’’لاپرواہ ماں‘‘  کہنے پر پھٹ پڑیں

فلم’’دبنگ‘‘اور’’دبنگ2‘‘ کی طرح سیریز کی تیسری فلم میں بھی سلمان خان اور سوناکشی سنہا مرکزی کردار اداکریں گے جب کہ دیگر کاسٹ میں اشوامی مانجریکر بھی شامل ہیں فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع کی جائے گی تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان  تاحال نہیں کیاگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔