- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
خلیل الرحمان قمر نے کہا تھا میں کبھی اداکار نہیں بن سکتا، فیروز خان
کراچی: اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ خلیل الرحمان قمر نے ایک بار کہا تھا کہ فیروز خان کبھی اداکار نہیں بن سکتا۔
اداکار فیروز خان اورا ن کی ان کی بہن حمائمہ ملک حال ہیں احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔
احسن خان نے ایک سیگمنٹ کے دوران فیروز خان سے پوچھا کیا خلیل الرحمان قمر نے آپ کو کہا تھا کہ آپ کبھی اداکار نہیں بن سکتے کیا یہ بات درست ہے؟
احسن خان کے سوال پرفیروز خان نے جواب دیا ہاں یہ سچ ہے ۔ فیروز کے برابر میں بیٹھی ان کی بہن حمائمہ ملک نے اس جواب پر حیرانی سے فیروز خان سے پوچھا خلیل الرحمان قمر نے ایسا کہا تھا ؟ بعد ازاں فیروز خان نے بتایا کہ اس کے بعد میری اور ان کی دوستی ہوگئی اور اب ہم دوست ہیں۔
شو کے دوران فیروز خان نے اداکارہ حرا مانی کے بارے میں کہا کہ میں نے حرامانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے لیکن وہ ایک ایسی خاتون ہیں جن کے ساتھ کام کیے بغیر مجھے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔ وہ جیسی ہیں ویسی نظرآتی ہیں اور یہ ان کے اندر بہت اچھی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں، فیروز خان
احسن خان کے شو کی کچھ جھلکیاں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں فیروز خان نے شو میں شادیوں کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔ فیروز خان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اور لوگوں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سنبھالی نہیں جارہی اور چار شادیاں کرنے چلے ہیں۔
گزشتہ برس ایک اور شو کے دوران فیروز خان نے اپنے اور خلیل الرحمان قمر کے اختلافات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں پہلے دانش والا کردار انہیں آفر ہوا تھا لیکن جب انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کے پیسے مانگے تو انہیں ’دانش‘ کا کردار نہیں دیا گیا۔ اس انٹروویو کے بعد میڈیا میں خلیل الرحمان قمر اور فیروز خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’دانش‘‘ کے کردار کیلئے پیسے مانگے تھے اسلیے مجھے کردار نہیں دیاگیا، فیروز خان
واضح رہے کہ فیروز خان کا شمار پاکستان کے اس وقت کے سب سے مقبول اور باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا ڈراما ’خدا اور محبت سیزن3‘ اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما ہے یہاں تک کہ اس نے ’’میرے پاس تم ہو‘کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔