- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
ماہرہ خان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا
کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے جس کے لیے انہوں نے بہت بار اچھے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا۔
بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم رئیس کے ذریعے ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران ان کے کرئیر اور فیملی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں چیزوں پر یکساں توجہ دینا مشکل ہوتا ہے لیکن بہت سارے پراجیکٹس کے باوجود بھی میری پہلی ترجیح میرا بیٹا ’اذلان‘ ہی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتی ہیں، یہ میری پسند پر منحصر ہے کہ میں کون سا کام کروں یا نہ کروں لیکن میرے لئے میرا بیٹا پہلی ترجیح ہے اور اس کے لئے بہت سے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا جبکہ اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا اسے عوام میں بہت پسند کیا گیا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: میری اولین ترجیح پاکستانی فلمیں ہیں
اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کام کے دوران اپنے بیٹے کویاد کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہی ہے، یہ ہر ماں کے ساتھ ہوتا ہے، چاہے میں کہیں بھی ہوں میں اپنے بیٹے کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں جیسے اس انٹرویو کے دوران بھی میں بیٹے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کنگ خان نے ماہرہ خان کو لاجواب اداکارہ قرار دیدیا
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہدایتکار شعیب منصور کو لگتا ہے کہ میں اداکارہ کے علاوہ ایک گلوکارہ بھی ہوں اور اداکاری سے زیادہ بہتر گلوکاری کرسکتی ہوں۔ شعیب منصور کی خواہش ہے کہ میں ان کی نئی آنے والی فلم “ورنہ” میں گلوکاری کروں لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا ہے کیونکہ میں اپنی ایک بڑی ناقد بھی ہوں۔
واضح ر ہے کہ اداکارہ کی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2012 میں طلاق پر اختتام پزیر ہوئی، اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے جو ان کے ساتھ ہی رہتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔