شاہ رخ اور انوشکا کی نئی فلم کی ریلیز سے قبل ایک اور بڑی ڈیل

ویب ڈیسک  جمعرات 6 اپريل 2017
فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آیا اور اس قبل ہی فلم 125 کروڑ ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں بھی کما چکی ہے، فوٹو؛ فائل

فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آیا اور اس قبل ہی فلم 125 کروڑ ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں بھی کما چکی ہے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم تاحال کوئی نام تو حاصل نہیں کرسکی لیکن فلم نے ایک اور بڑی ڈیل کرلی ہے۔

معروف ہدایتکار امتیاز علی کی فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کا نام فی الحال فائنل نہیں ہوا اور فلم کی شوٹنگ بھی جاری ہے لیکن کنگ خان کی اسی فلم نے ریلیز سے قبل  ڈسٹری بیوشن رائٹس کے بعد ایک اوربڑی ڈیل کرڈالی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور انوشکا کی بغیر نام والی فلم نے بھی نمائش سے قبل ہی میوزک رائٹس کی مد میں 15 کروڑ کی ڈیل کرلی ہے جب کہ فلم کے میوزک کے مالکانہ حقوق سونی میوزک انڈیا کمپنی نے خریدے ہیں جس کی تصدیق فلم ٹریڈررمیش بالا نے ٹوئٹ کرکے کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم نے تکمیل سے قبل ہی 125 کروڑ روپے کمالیے

دوسری جانب ہدایتکار امتیاز علی کی فلم کا نام بھی تاحال فائنل نہیں ہوا ہے اور گزشتہ دنوں فلم کے 2 نام ’’دی رنگ‘‘اور ’’رہنما‘‘ سامنے آئے تھے لیکن اب فلم کا ایک اور نام ’’رولا‘‘رکھنے  کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم حتمی نام کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان نے شاہ رخ کی نئی فلم کے نام کیلیے عوام سے تجویز مانگ لی

واضح  رہے کہ ہدایتکار امتیاز علی کی فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اور فلم 11 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ فلم پہلے ہی ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں 125 کروڑ کما چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔