شردھا فلموں میں آنے سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟

ویب ڈیسک  منگل 27 جون 2017
شردھا کپور نے بالی ووڈ میں فلم ’’عاشقی‘‘ میں کامیاب اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ فوٹو : فائل

شردھا کپور نے بالی ووڈ میں فلم ’’عاشقی‘‘ میں کامیاب اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: اداکارہ شردھا کپور کو کون نہیں جانتا لیکن فلموں میں آنے سے پہلے شردھا کیا کام کرتی تھیں آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔

شردھا کپور معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں لیکن شردھا نے بالی ووڈ میں اپنا مقام فلم ’’عاشقی‘‘ میں کامیاب اداکاری سے بنایا اور شردھا اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

شردھاکپور کے خاندانی اور فلمی پس منظر کے بارے میں تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن شردھا فلموں میں آنے سے پہلے کیا کام کرتی تھیں اس بارے میں شاید کوئی نہیں جانتا تاہم آج اس راز سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔

اداکارہ جب امریکا کی بوسٹن یونورسٹی میں زیر تعلیم تھیں تو خرچہ پورا کرنے کے لیے کافی شاپ میں کام کرتی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔