امپائر سے اختلاف پر شکیب الحسن کوآدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے

شکیب الحسن نے امرالقیس کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی پُراعتماد اپیل کی جسے امپائر رینمور مارٹینسز نے اسے مسترد کردیا۔


Sports Desk November 22, 2017
شکیب نے غصے میں پہلے انھیں کھری کھری سنائیں اور پھر گرائونڈ پر کک بھی رسید کی۔ فوٹو : فائل

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن کو بھی امپائر کے فیصلے سے اختلاف پر اپنی آدھی میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑگئے۔

کومیلا وکٹورینز سے میچ کے دوران ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی نمائندگی کرنے والے شکیب الحسن نے امرالقیس کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی پُراعتماد اپیل کی، مگر سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر رینمور مارٹینسز نے اسے مسترد کردیا جس پر شکیب نے غصے میں پہلے انھیں کھری کھری سنائیں اور پھر گرائونڈ پر کک بھی رسید کی، جس پر انھیں 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کی گیا۔

واضح رہے کہ ان سے قبل تمیم اقبال اور لٹن داس بھی امپائرز سے اختلاف پر جرمانہ ادا کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں